مصرمیں شیرخوار بچی کو یتیم خانے کے باہر چھوڑ کر فرار کی واردات کیمرے میں ریکارڈ

واقعے کی انکوائری شروع، ملزمان کی شناخت کے لیے یتیم خانے کے اطراف کے گھروں کے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی لے لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں ایک بچی کو یتیم خانے کے باہر چھوڑ کر فرار ہو نے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہونے کے بعد پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

کلوز سرکٹ کیمرے میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت ایک شیرخواربچی کو یتیم خانے کے باہر چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔

مصر کی قلیوبیہ گورنری میں عمربن خطاب یتیم خانے کے باہر لگے خفیہ کیمروں میں ایک بچی وہاں پر چھوڑے جانے کا واقعہ سامنے آیا۔ ایک مرد اور ایک عورت مشکوک انداز میں بچی کو چھپا کر لائے۔ ایسے لگتا تھا کہ وہ کوئی چیز چوری کرکے لائے تھے۔انہوں نے بچی کو یتیم خانے کے باہر پھینکا اور خود فرار ہو گئے۔

واقعے کی کیمرے میں ریکارڈنگ کے بعد یتیم خانےکے نگران نے پولیس کو واقعے کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد پولیس نے اس کی انکوائری شروع کردی ہے۔

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ وہاں ایک نومولود بچی تھی جسے سفید شال میں لپیٹا گیا تھا اور ویلور بیڈ کے گدے سے ڈھکا ہوا تھا. واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور بچی کو قلیوبیہ کے جنرل جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے حکم پر یتیم خانے کے اطراف میں موجود گھروں کے باہر لگے کیمروں سے بھی ریکارڈنگ حاصل کی گئی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت میں مدد لی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں