فرانسیسی صدر سعودی ولی عہد سے یوکرین جنگ کے خاتمہ میں مدد کا کہیں گے: ذرائع

شہزادہ محمد بن سلمان 22 اور 23 جون کو پیرس میں کانفرنس ’’فار اے نیو گلوبل فائننشل پیکٹ‘‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس کے ایک صدارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں مدد کے لیے کہیں گے۔

الیزے میں فرانسیسی صدارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے موقع پر کہا کہ فرانس ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی امیدواری کی باضابطہ حمایت کرے گا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا میکرون آج جمعہ 16 جون کو ولی عہد کے ساتھ ان مسائل پر بات کریں گے جن کی ہم دونوں کو فکر ہے۔ ان مسائل میں لبنان اور عراق میں استحکام بھی شامل ہے۔

ذریعہ کے بہ قول فرانس یوکرین پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے روس کے ساتھ اور گروپ آف ٹوئنٹی کے اندر سعودی عرب کے کردار کا انتظار کر رہا ہے اور یہ جنوبی ملکوں اور سعودی عرب سمیت سب کے مفاد میں ہوگا۔

شہزادہ محمد بن سلمان اپنے سرکاری دورہ فرانس کے دوران آج جمعہ کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کر رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کے اس وفد کی قیادت بھی کر رہے ہیں جو اس ماہ کی 22 اور 23 تاریخ کو پیرس میں منعقد ہونے والی کانفرنس "For a New Global Financial Pact" میں شرکت کریں گے۔

وہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ریاض کی امیدواری کے لیے سعودی عرب کے سرکاری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ سال جولائی میں بھی ولی عہد نے فرانسیسی دارالحکومت کے کا دورہ کیا تھا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ میں عربی میں بات چیت کے انچارج پیٹریس پاولی نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ فرانس کی سعودی عرب کے ساتھ مضبوط شراکت داری ہے جو تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ فرانس سعودی عرب کے ساتھ لبنانی مسئلہ سمیت مختلف بین الاقوامی امور پر ہم آہنگ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں