پرندہ طیارے کی ونڈ شیلڈ توڑ کر پائلٹ پر جا لگا، پائلٹ خون میں لت پت:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فضا میں طیاروں کی پروازوں کے دوران پرندوں کے جہازوں سے ٹکرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں مگر ایکواڈور میں اس نوعیت کے واقعے نے حیران کردیا۔

ہوا یہ کہ ایک بہت بڑے پرندے نے ایک جہاز کے کاک پٹ کی ونڈشیلڈ کو توڑ دیا جس سے وہ خون میں لت پت ہو گیا۔

وینس، لاس ریوس کاؤنٹی میں ہونے والے خوفناک حادثے کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

فوٹیج میں پرندے کی باقیات اور اس کے بڑے پنجے پائلٹ کے اوپر لٹکتے ہوئے دکھائے گئے ہیں، جب کہ پائلٹ کے چہرے پر خون بکھرا دکھائی دیتا ہے۔ پائلٹ خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے۔

اس کی خوش قسمتی سے پائلٹ نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لی اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی، اور جہاز نے سارا وقت اپنا توازن برقرار رکھا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس قسم کا پرندہ ہے، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک اینڈین کنڈور ہے جس کے پروں کی لمبائی 10 فٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں