’’بلینکن کے دورے کے دوران چین میں پیش رفت کی توقع نہیں ‘‘

امریکا، مودی کے دورے پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے: سلیوان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے اس دورے کے دوران، امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

رائٹرز کے مطابق، انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے اس وقت اہم سفارتی موقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ ہو گا۔

سلیوان نے ٹوکیو میں پریس بریفنگ کے دوران کہا، جہاں وہ جاپان، جنوبی کوریا اور فلپائن کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، کہ بلینکن اپنے دورہ چین کے دوران امریکی پالیسی کی وضاحت کریں گے جس کے مطابق ان کا ملک دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ کو روکنے کے لیے "فعال سفارت کاری" پر عمل پیرا ہے۔

بلینکن 18-19 جون کو بیجنگ جائیں گے۔ مودی رواں ماہ کی 22 تاریخ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں