ریاض میں خوفناک ٹریفک حادثہ، کار پل سے گر گئی، ویڈیو وائرل

ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری یا موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں: سوشل میڈیا پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ریاض میں ایک گاڑی پل سے اتر کر نیچے دوسری کار پر جا گری۔ حادثہ کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے اور ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا۔

دستیاب معلومات کے مطابق ریاض کے کنگ فہد روڈ پر ایک پل کے اوپر سے ایک کار تیز رفتاری کے باعث بیریئر توڑ کر نیچے دوسری کار پر جاگری۔

اس کلپ میں نیچے دو کاریں ٹوٹی ہوئی دکھائی گئیں جو کنگ فہد روڈ، انس بن مالک انٹرسیکشن ٹنل پر ہونے والے حادثے میں متاثر ہوئیں۔ بیریئر ٹوٹنے اور ٹنل میں کاروں کے گرنے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس طرح کے حادثات زیادہ رفتار کی وجہ سے ہوتے ہیں حالانکہ ریاست نے حادثات اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے ضابطے اور قوانین وضع کر رکھے ہیں۔ پھر بھی گاڑی چلاتے وقت تیز رفتاری یا موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے حادثات جاری ہیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ہفتہ کے روز تیز رفتاری سے خبر دار کیا اور کہا کہ رفتار میں اضافہ خواہ کتنا ہی آسان کیوں نہ ہو سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 300 سے 500 تک ریال کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں