سوڈانی عوام کے لیے سعودی امدادی مہم کے عطیات 51 ملین ریال سے بڑھ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کی عوام کی مدد کی مہم جاری ہے۔ سوڈان میں سعودی ریلیف مہم کے عطیات 51 ملین ریال سے بھی بڑھ گئے۔ آن لائن ’’ ساھم‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ کل عطیات کی رقم 5 کروڑ 10 لاکھ 4 ہزار 901 ریال تھی۔ اسی طرح عطیہ دہندگان کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 265 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان لرز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کو 100 ملین ڈالر کی مختلف انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کنگ سلمان سنٹر نے سوڈانی لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک ہوائی اور سمندری پل کا آغاز کیا ہے۔ ان دونوں طریقوں سے سوڈان کے عوام کو خوراک، ادویات اوردیگر ضرورت کی اشیا پہنچائی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں