’’ خدا ملکہ کو محفوظ رکھے، آدمی‘‘ بائیڈن کے بے معنی تبصرے نے لوگوں کو الجھا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر بائیڈن نے جمعہ کے روز غیر ارادی طور پر ایسے الفاظ بول دئیے جس نے سننے والوں کو سر کجھانے پر مجبور کردیا۔ لوگوں کو شدید پریشانی ہوئی کہ اس طرح کے بے معنی الفاظ ایک امریکی صدر کے کیسے ہو سکتے ہیں۔ بائیڈن نے کہا ’’ خدا ملکہ کی حفاظت کرے، آدمی‘‘ ۔

ان الفاظ کا کیا مطلب تھا؟ وہ کس ملکہ کا ذکر کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ الفاظ کیوں بولے۔ اس وقت وہ روایتی محب وطن برطانوی کی طرح دکھائی دیے۔ ان کے جملے کا مقصد کوئی بھی فوری طور پر نہیں بتا سکا۔

واضح رہے ملکہ الزبتھ دوم جن سے بائیڈن نے ملاقات کی تھی کا ستمبر 2022 میں انتقال ہو گیا تھا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے شاہ چارلس نے لے لی ہے۔

بائیڈن نے کنیکٹی کٹ میں نیشنل سیفر کمیونٹیز سمٹ میں بندوق کی ملکیت کے قوانین کو سخت کرنے کے بارے میں ایک جذباتی تقریر مکمل کی اور پھر سٹیج پر ہی یہ تبصرہ کردیا۔

سارا دن صدر کے معاملات کی رپورٹ کرنے والے پول جرنلسٹ بھی اس حوالے سے مدد نہیں کر سکا۔ اس نے پول رپورٹس حاصل کرنے والے آؤٹ لیٹس کے عالمی گروپ کو پیغام دیا کہ آپ میں سے کئی لوگوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ امریکی صدر نے یہ الفاظ کیوں ادا کیے تھے تو اس حوالے سے ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہوسکا۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری اولیویا ڈالٹن نے اس راز کو کسی حد تک صاف کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن رش میں سے کسی پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ان کی مراد کنیکٹی کٹ کی ملکہ ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں