تصاویر: مصر میں یونیورسٹی کے سامنے لوہے کے پل کا کچھ حصہ گر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سامنے قاہرہ اسماعیلیہ ڈیزرٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے قائم ایک پل کے گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جس پر شہریوں اور طالب علموں نے شدید اضطراب اور تشویش کا اظہار کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کی صبح مصر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سامنے پیدل چلنے والے پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا جس کی وجہ سے دونوں سمتوں سے آنے والی ٹریفک میں خلل پڑا۔

سکیورٹی حکام صورت حال پر قابو پانے کے لیے تیزی سے حرکت میں آئے، شہری تحفظ کے ادارے نے لوہے کے پل کو اٹھانے کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے تاکہ سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جا سکے۔

پل کے گرنے سے کسی جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں