تُونس میں برازیل کے سفارت خانے کے قریب چاقو حملے میں شدید زخمی پولیس اہلکار چل بسا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تُونس میں برازیل کے سفارت خانے کے باہر ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کو ایک مخبوط الحواس شخص نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔

موقع پرموجود دوسرے پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔

تُونس کی وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ 53 سالہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار ہے اور چاقو کے حملے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں