سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والی 160 فرانسیسی کمپنیوں کو لائسنس جاری

مملکت میں فرانسیسی انویسٹمنٹ مسلسل بڑھ رہی ہے: وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے بتایا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والی فرانسیسی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے 160 لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

پیرس میں سعودی فرانسیسی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں فرانسیسی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کے پاس فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے تمام عوامل موجود ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس وقت ایک عالمی سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مملکت کے ’’ ویژن 2030‘‘ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں