بیوی کو قتل کرنے والے مصری شہری کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں جرم کے تقریباً دو ماہ بعد طنطا کی فوجداری عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے۔

یہ جرم گزشتہ اپریل میں مصر کے شمال میں واقع الغربیہ گورنری میں نوبیاہتا جوڑے کے گھر میں پیش آیا تھا۔ ان کی شادی کے 48 گھنٹے بعد بیوی نے ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار کیا اور دونوں کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تو دولہا محمد نے اپنی بیوی کو قتل کرڈالا۔

ملزم "محمد" کو سزائے موت دینے کے بارے میں مفتی کی رائے کا جائزہ لینے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔

26 اپریل کو الغربیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز کو مقتولہ "آیۃ" کے اہل خانہ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی شادی کے تقریباً 48 گھنٹے بعد الغربیہ گورنری کے گاؤں ’’ نفیا‘‘ میں آیۃ کو قتل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں