سعودی ویژن 2030

سعودی ولی عہد کی الریاض ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے استقبالیہ تقریب میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز پیرس میں 2030 میں ہونے والی عالمی نمائش کی میزبانی کے لیے الریاض کی کوششوں کی حمایت کے ضمن میں مملکت کے سرکاری استقبالیہ میں شرکت کی ہے۔

الریاض سٹی کے رائل کمیشن کی جانب سے بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوز (بی آئی ای) کے 179 رکن ممالک کے مندوبین کے لیے باضابطہ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس تقریب کا مقصد نومبر 2023 میں اگلی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل ایکسپو کی میزبانی کے علاوہ اس کے منصوبوں کے لیے الریاض کی تیاریوں کو اجاگرکرنا ہے۔اس جنرل اسمبلی میں عالمی نمائش کے اگلے میزبان شہر کا انتخاب کیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، اگر الریاض کا ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ سعودی عرب کے پاس دیگر ممالک اور دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ غیر معمولی قومی تبدیلی کی کہانی شیئر کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

اس سرکاری استقبالیہ کا اہتمام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب الریاض کی بولی کو مملکت کی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں تمام سرکاری اداروں کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں اور سعودی معاشرے کے تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سعودی عرب نے ستمبر 2022 میں الریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر اپنی جامع درخواست کی فائل جمع کرائی تھی۔

سعودی عرب یکم اکتوبر 2030 سے 31 مارچ 2031 تک الریاض میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس کا موضوع ’’تبدیلی کا دور: ایک دور اندیش کل کے ساتھ‘‘ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں