بلینکن کے دورے کے بعد امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو’ڈکٹیٹر‘ قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورہ چین کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے آج بدھ کو اپنے چینی منصب شی جن پنگ کو’آمر‘ قرار دیا۔

بائیڈن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اگلے چند مہینوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ چین کے رہ نما فروری میں امریکا کی طرف سے مار گرائے جانے والے مبینہ جاسوس غبارے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں تھے۔

بائیڈن کا چینی صدر سے متعلق متنازع بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

بلینکن دُنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور براہ راست تصادم سے بچنے کی کوشش میں سینیر چینی حکام سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ بلینکن کو بہت پہلے چین کا دورہ کرنا تھا تاہم امریکی فضا میں مبینہ چینی جاسوس غبارے کے واقعے نےان کے دورے کو موخر کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں