تونس میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، دو افراد ہلاک، 31 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تونس کے سرکاری ریڈیو کےمطابق ایک مسافر ٹرین کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے ۔

تونس کے ریڈیو موزایک ایف ایم کے مطابق منگل کے روز رات گئے پیش آنے والے اس حادثے میں قابس سے دارالحکومت تونس آنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

ایک مقامی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اس کا معاون ہلاک ہوگئے جبکہ 31 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں