سی این این کے سابق پروڈیوسر کو نو سالہ بچی سے زیادتی پر 19 سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک امریکی عدالت نے نشریاتی ادارے سی این این کے ایک سابق ٹیلی ویژن پروڈیوسر کو ایک نو سالہ کم سن لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 19 سال قید جبکہ رہائی کے بعد 15 سال کے لئے نگرانی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے جان گریفن نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک وفاقی عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

اس سے قبل سنہ 2021 میں 47 سالہ جان گریفن نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔عدالت نے مجرم کو متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

گریفن کے اعتراف کے مطابق اس نے سنہ 2020 میں ایک خاتون سے آن لائن رابطے کے بعد اسےاور اس کی بیٹی کو ریاست ورمونٹ میں موجود اپنے گھر پر بلایا۔

مجرم کے مطابق اس نے خاتون اور اس کی بیٹی کی نیواڈا سے بوسٹن فلائٹ کی ٹکٹ خریدی اور پھر انہیں ورمونٹ میں موجود گھر میں لے آیا جہاں کم سن کے مطابق گریفن نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گریفن کو 10 دسمبر 2021 میں گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ سی این این نے گرفتاری کے بعد جان گریفن کو ادارے سے نکال دیا تھا۔ گریفن اس سے قبل آٹھ سال سے سی این این میں ملازمت انجام دے رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں