کیرالہ سے بھارتی شہری شہاب الدین حج کرنے پیدل مکہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کا ایک شہری ساڑھے 8 ہزار کلومیٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری شہاب الدین نے فریضہ حج کی ادائی کے لیے 8 ہزار 640 کلومیٹر کا پیدل سفر کیا ہے، جس میں وہ کئی موسمی حالات اور ملکوں سے گذرے۔

بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ 8 ہزار 640 کلومیٹر کا پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔

شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔x

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں