سعودی ولی عہد کی پیرس میں کلائمیٹ فنانس سمٹ میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعرات کو شروع ہونے والی عالمی مالیاتی معاہدے کی سربراہی کانفرنس (نیو گلوبل فنانشل پیکٹ سمٹ) میں مملکت کے وفد کی سربراہی کی۔

شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ ہفتے فرانس پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایلیسی پیلس میں صدر عمانویل میکرون سے ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد نے اس سے قبل جولائی 2022 میں پیرس کا دورہ کیا تھا۔

میکرون نے کلائمٹ فنانس سمٹ کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ عالمی قرضے کے نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کم آمدنی والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے لڑنے کے درمیان "انتخاب نہ کرنا پڑے"۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے "مکمل طور پر موزوں نہیں" ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "عوامی مالیاتی جھٹکے" کے ساتھ ساتھ گرین ٹیکنالوجی میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو کم کاربن والی معیشت میں منتقل کرنے میں مدد ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں