سعودی وزیر خارجہ کا بریکس ترقیاتی بینک کی صدر سے اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے "بریکس" گروپ کے ترقیاتی بینک کی صدر دلما روسیف کے ساتھ "وژن 2030" کی روشنی میں اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ کی بریکس ترقیاتی بنک کی صدر سے یہ ملاقات بریکس اجلاس کے موقعے جمعہ کی شام پیرس میں ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد عالمی سطح پر معیشت کے شعبے میں پائیدار ترقی استحکام کے حصول کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات

ملاقات کے موقعے پر سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور بریکس گروپ کے درمیان تعلقات اور انہیں مضبوط بنانےاور ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں