پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر؛سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیزمیں11 ارب ڈالر کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز نے مملکت میں ایک نئے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 11 ارب ڈالرمالیت کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں اور مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ہیں۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرامکو اور ٹوٹل انرجیز نے آج 11 ارب ڈالر مالیت کے 'عامرل' کمپلیکس کے لیے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) کے ٹھیکے دیے ہیں۔یہ معاہدہ مستقبل میں سعودی عرب میں ساتورپ (ایس اے ٹی او آر پی) ریفائنری میں پیٹرو کیمیکلز کی تنصیب میں توسیع سے متعلق ہے۔

اس معاہدے پر دست خط کی تقریب سعودی عرب کے شہر ظہران میں ہوئی جس میں آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر اور ٹوٹل انرجیز کے چیئرمین اور سی ای او پیٹرک پویان نے شرکت کی۔جنوبی کوریا کے زمین، انفراسٹرکچر اور نقل و حمل کے وزیر وان ہی ریونگ، سعودی عرب، فرانس اور جنوبی کوریا کے سرکاری عہدے داراور آرامکو، ٹوٹل انرجیز اور ای پی سی فرموں کے کمپنی ایگزیکٹوز بھی تقریب میں شریک تھے۔

دسمبر 2022 میں سرمایہ کاری کے حتمی فیصلے کے بعد مرکزی پروسیس یونٹس،ان کے متعلقہ شعبوں اورخدمات کے لیے ای پی سی کنٹریکٹ کا اجراء مشترکہ پیٹروکیمیکل توسیع پر تعمیراتی کام کے آغاز کی علامت ہے۔

نیا پیٹرو کیمپلیکس جبیل میں موجودہ ساتورپ ریفائنری کے ساتھ مربوط ہوگا اور یہ خلیج میں سب سے بڑے مکسڈ لوڈ اسٹیم کریکروں میں سے ایک ہوگا۔اس میں سالانہ 1،650 کلو ٹن ایتھیلین اور دیگر صنعتی گیسیں پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

توقع ہے کہ اس توسیع سے کاربن فائبرز، لوبز، ڈرلنگ سیال، ڈٹرجنٹ، فوڈ ایڈیٹیوز، آٹوموٹو پارٹس اور ٹائروں سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی اضافی سرمایہ کاری ہو گی ۔نیز اس سے مقامی سطح پر قریباً 7،000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ای پی سی کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیے گئے ہیں، ان میں ہونڈائی انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ، میرے ٹیکنیمونٹ،سینوپیک انجینئرنگ (گروپ) سعودی کمپنی لمیٹڈ، گلف کنسولیڈیٹڈ کنٹریکٹرز کمپنی، محمد علی السویلم ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی، مفرح مرزوق الحربی اور پارٹنرز کمپنی لمیٹڈ۔ اور موارک ایم السالومی اور شراکت دار برائے کونٹ کمپنی شامل ہیں۔

اس موقع پر امین الناصر نے کہا:’’آج ہم ٹوٹل انرجیز اور آرامکو کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک قدم آگے رہے ہیں۔اس شراکت داری میں ساتورپ توسیعی منصوبہ دونوں کمپنیوں کے درمیان قریباً پانچ دہائیوں کے تعاون کی طویل تاریخ میں تازہ ترین ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ"آرامکو کی ترقی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر، توقع ہے کہ یہ منصوبہ مملکت کے ڈاؤن اسٹریم ماحولیاتی نظام میں ویلیو ایڈیشن کے مواقع میں کردار ادا کرے گا، اور ہم وزارت توانائی اور وزارت سرمایہ کاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس اربوں ڈالر کے منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شریک پروگرام کے ذریعے زبردست حمایت کی ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں