شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالرحمٰن بن محمد المقرن کونیا نائب وزیردفاع مقرر کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ عبدالرحمٰن بن محمد المقرن کو نیا نائب وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔شاہ سلمان نے ان کے علاوہ بعض مزید نئے نائب وزراء اورعہدے داروں کا بھی تقرر کیا ہے۔انھوں نے ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمٰن آل الشیخ کو انسانی حقوق کمیشن کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔

ایک شاہی فرمان کے ذریعے ابراہیم بن یوسف المبارک کو سرمایہ کاری کا معاون وزیر مقرر کیا گیا ہے اور خالد بن محمد العبدالکریم کو شاہی دربار میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے نزار بن سلیمان العُلاء کو وزراتی کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ میں مشیر مقرر کیا ہے اور علی بن محمد الزہرانی کو سپریم اتھارٹی برائے صنعتی سلامتی کا گورنر مقرر کیا ہے۔

ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ سعود بن عبدالرحمٰن کو شمالی سرحدی علاقے کے ڈپٹی گورنر کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں