سعودی ویژن 2030

فیفا کلب عالمی کپ ٹورنامنٹ 2023 جدہ میں ہوگا: ساف، فیفا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ساف ،ایس اے ایف ایف) اور فیفا نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ فیفا کلب عالمی کپ 2023 فٹ بال ٹورنامنٹ جدہ میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا اور یہ پہلی مرتبہ مملکت میں منعقد ہوگا۔ساف نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ فٹ بال کے یہ مقابلے سعودی عرب میں منعقد کیے جائیں گے اور فیفا کے وفد کے دورے میں حکام نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد جدہ کو ٹورنا منٹ کا حتمی مقام قرار دیا تھا۔

ساف کے صدر یاسر بن حسن المسحل نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ جدہ کو اپنی جدید سہولتوں اور کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے شہرت کے ساتھ اب فیفا کلب عالمی کپ کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’کھیل ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں جاری تبدیلی کا ایک اہم محرک ہیں۔اس نے مملکت کو دنیا میں کھیلوں میں تیزی سے آگے بڑھتے اور پُرجوش ممالک میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا ہے‘‘۔

فیفا کے وفد نے دورے میں شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم اور شہزادہ عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم سمیت کھیلوں کے اہم انفراسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تربیت اور رہائش کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

ساف نے فیفا ورلڈ کپ کے چھے ٹورنامنٹوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے،اس نے انڈر 23 اے ایف سی ایشیا کپ (مردوں) جیتا ہے ، کامیابی کے ساتھ خواتین کی قومی ٹیم تشکیل دی ہے جو اب فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہے اور انڈر 17 خواتین کی قومی ٹیم کا آغاز کیا ہے۔

نچلی سطح پر، ساف نے نوجوان سعودی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے 28 علاقائی تربیتی مراکز کھولے ہیں اور 5،500 کوچ رجسٹرڈ کیے ہیں۔ان میں ایک ہزار خواتین شامل ہیں۔ان کی یہ تعداد 2018 میں مجموعی طور پر 750 تھی۔

سعودی عرب میں 2018ء سے اب تک مرد رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد میں 58 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں رجسٹرڈ خواتین کھلاڑیوں کی تعداد میں 86 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں