مصر: اسکندریہ میں ایک 13 منزلہ عمارت گر گئی، ریسکیو آپریشن جاری

عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے اندر اور اس کے نیچے واقع ایک سپر مارکیٹ میں متعدد رہائشی موجود تھے، کئی کاریں بھی ملبے کے نیچے دب گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی مصر میں اسکندریہ کے مشرق میں واقع سیدی بشر کے علاقے میں ایک 13 منزلہ عمارت گرگئی جس سے کئی شہری ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ سیدی بشر کے علاقے میں خلیل حمادہ اسٹریٹ پر پیش آیا۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریکسیو کے لیے آپریشن جاری ہے۔

عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمارت کے اندر اور اس کے نیچے واقع ایک سپر مارکیٹ میں متعدد رہائشی موجود تھے، اور کئی کاریں بھی ملبے کے نیچے دب گئی ہیں۔

اسکندریہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ منہدم ہونے والی عمارت کا معاملہ سیفٹی کمیٹی کے سامنے زیر غور تھا.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں