روس اور یوکرین

روس میں واگنرکی ناکام بغاوت؛امریکا کا یوکرین کو 50 کروڑ ڈالرکے ہتھیاردینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا نے منگل کے روز یوکرین کو نصف ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے چند روز قبل ہی روس میں کرائے کے مسلح گروپ واگنرنے فوج کے خلاف قلیل مدتی بغاوت کی تھی۔

امریکا کے اعلان کردہ تازہ پیکج کے تحت محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے اسلحہ ڈپوؤں سے یوکرین کے لیے ہتھیاروں اور سازوسامان کا 41 واں انخلا ہوگا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر مالیت کے اس پیکج میں یوکرین کی جوابی کارروائیوں میں مدد دینے، اس کے عوام کی حفاظت کے لیے دفاعی نظام اوراس کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اضافی بکتر بند گاڑیاں، اینٹی آرمر سسٹم، اہم گولہ بارود اور دیگر سازوسامان شامل ہے تاکہ یوکرین کو روس کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کو پسپا کرنے میں مدد مل سکے۔

واشنگٹن یوکرین میں نصب پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) کے لیے مزید گولہ بارود مہیا کرے گا۔اس کے علاوہ اضافی اسٹنگر طیارہ شکن نظام اور جیولن اینٹی آرمر سسٹم دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کو حالیہ ہفتوں میں میدان جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ روسی فوج کے فضائی حملوں میں مغرب کے مہیاکردہ بیشتر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئے ہیں۔

امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے نئے پیکج میں 30 بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں اور 25 اسٹرائیکر بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔ہتھیاروں اور سازوسامان کی مکمل فہرست میں شامل ہیں:

پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے اضافی گولہ بارود؛

اسٹنگر طیارہ شکن نظام۔

ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس ،ایچ آئی ایم اے آر ایس) کے لیے اضافی گولہ بارود۔

رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے گولہ بارود اور نظام۔

بارودی سرنگیں صاف کرنے کا سامان

155ملی میٹر اور 105 ملی میٹر توپ خانے کے گولے۔

30 بریڈلے انفنٹری لڑاکا گاڑیاں۔

25اسٹرائیکر بکتربند عملہ بردار گاڑیاں۔

ٹیوب لانچ، آپٹیکل ٹریکڈ، وائر گائیڈڈ (ٹی او ڈبلیو) میزائل۔

جیولن اینٹی آرمر سسٹم۔

اے ٹی -4 اینٹی آرمر سسٹم۔

اینٹی آرمر راکٹ۔

تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل (ایچ اے آر ایم)۔

ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والا فضائی گولہ بارود۔

چھوٹے ہتھیار اور ان کا گولہ بارود اور دستی بموں کے دوکروڑ 20 لاکھ سے زیادہ گولے۔

تھرمل امیجری سسٹم اور رات کو دیکھنے والے آلات (نائٹ ویژن ڈیوائسز)۔

گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت میں معاون ٹیسٹنگ نظام اور تشخیصی سامان۔

فاضل پرزہ جات، جنریٹرز، اورمیدان جنگ کا دیگر سامان۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں