حج 1444

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان حج خدمات کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے عازمین حج کو حکومت کی جانب سے مہیّا جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔

مناسکِ حج کا آغاز ذی الحجہ کے آٹھویں روز پیر کو منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام سے ہوا تھا اورآج منگل کو حجاج کرام نے حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ہے، وہ رات مزدلفہ میں قیام کریں گے اوربدھ کوعلی الصباح نمازِفجر کے بعد وہاں سے روانہ ہوں گے اورشیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

اس مرتبہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان کووِڈ-19 کی وبا کے بعد پہلی بارفریضہ حج ادا کررہے ہیں۔سعودی حکومت نے عازمینِ حج کو ہرطرح کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے خاطرخواہ انتظامات کیے ہیں اور المسجدالحرام کے علاوہ مکہ مکرمہ میں مناسکِ حج کے دوسرے مقامات پرسکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں رضاکار تعینات کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں