رن وے پر مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ:حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے آرکنساس سٹیٹ ایئرپورٹ پر امریکی ایگل کا مسافر طیارہ رن وے پر اترنے کے بعد آسمانی بجلی کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

طوفان کی وجہ سے رن وے پر طویل انتظار کے بعد طیارہ گیٹ کی طرف بڑھا۔ اس دوران اس پر آسمانی بجلی گری۔ تاہم مسافر معمول کے مطابق نیچے اتر گئے۔ اس کے بعد تکنیکی ماہرین نے طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کا جائزہ لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں