سویڈن: پولیس نے عید کے موقع پر قرآن کو آگ لگانے کی اجازت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سویڈن کی پولیس نے سٹاک ہوم کی ایک مرکزی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے پہلے روز قرآن کو آگ لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق سویڈش قوانین کے مطابق ایسی درخواست کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل مقامی پولیس نے سکیورٹی خدشات کے سبب دو مختلف ایونٹس کی اجازت نہیں دی جس فیصلے کو عدالت نے رد کر دیا تھا۔

سویڈش پولیس نے اعتراض کیا تھا کہ ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج میں اس سے قبل قرآن کو جلانے کے نتیجے میں کئی ہفتے احتجاج جاری رہا تھا جبکہ دنیا بھر میں سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مقامی پولیس نے ملک بھر سے پولیس کو اس ایونٹ کے لئے طلب کر لیا ہے تاکہ سکیورٹی کے کوئی مسائل پیش نہ آئیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مسجد کے قریب صبح ہی سے پولیس کی متعدد گاڑیوں تعینات دیکھی جا سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں