انٹرنیٹ نے 3 صدیوں بعد دنیا کے قدیم ترین اخبار کو شکست دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا میں سب سے پہلا روزنامہ ویانا میں 8 اگست 1703 کو شائع ہوا۔ یہ 10 صفحات کا روزنامہ ’’Wiennerisches Diarium ‘‘ کے نام سے تھا۔ یا اسے ’’ ویانا ڈائری‘‘ بھی کہا جا سکتا تھا۔ 1799 میں اس کا نام بدل کر ’’ Wiener Zeitung ‘‘ کردیا گیا۔ دوسرے تعبیر میں اس کا نام ’’ ویانا جرنل‘‘ ہوگیا۔ اب اس قدیم ترین اخبار کا یہ سفر اختتام پذیر ہورہا ہے اور یہ تاریخی اخبار اپنا آخری شمارہ جمعہ کو شائع کرے گا۔

صدیوں پرانے اس اخبار کو 320 سالوں بعد انٹرنیٹ نے شکست دے دی ہے۔ اس سب سے قدیم مسلسل روزنامے کو ڈیجیٹل آرام گاہ میں دفن کیا جارہا ہے۔ اس اخبار کو انٹرنیٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس اخبار کو ہر روز انٹرنیٹ پر 50 ہزار افراد دیکھیں گے۔ اخبار کی صورتحال یہ ہوگئی تھی کہ ہر روز اس کی 20 ہزار ہارڈ کاپیاں تقسیم کی جاتی تھیں اور نصف سے بھی کم فروخت ہوتی تھیں۔

’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے بتایا کہ اس اخبار کے پہلے شمارے میں بین الاقوامی اور سماجی خبریں پیش کی گئی تھیں۔ پہلے روز اخبار نے اپنے پہلے شمارے میں پہلی موت کی خبر دی تھی۔ یہ ویانا کے ایک محافظ کی موت کی خبر تھی۔ اس کی عمر چالیس سال اور نام Matthias Placht تھا اور وہ یکم اگست 1703 کو تیز بخار کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔

نئے نام سے پہلے شمارے میں 21 مئی 1799 کو ایک اہم خبر سوئٹزرلینڈ میں فرانسیسی اور آسٹریا کی افواج کے درمیان ہونے والی لڑائی کی خبر تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں