جدہ: امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ شخص ہلاک ہوگیا‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ’ اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’مسلح شخص نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کی اور بندوق لے کر باہر نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہل کی‘۔

مکہ ریجن پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعہ کی وجوہ جاننے کےلیے سیکیورٹی تحقیقات جاری ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں