ترک جوڑے کی شاہانہ شادی، دلہن کے لیے 4 کلو سونا، دلہا کو 6 ملین پاؤنڈ کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر میں شادی بیاہ میں ہونے والے بھاری خراجات کی خبریں آئے روز آتی رہتی ہیں مگر ترکیہ میں ایک جوڑے نے شادی پر اسراف کی تمام حدیں پار کر دیں۔

معاشی بحران سے گذرنےوالے ملک [ترکیہ] میں ایک کاروباری شخص کی شادی میں ہونے والے بھاری اخراجات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور شادی پر جوڑےکو تنقید کا سامنا ہے۔

جنوب مشرقی ترکیہ کی ریاست وان میں ایک خاندانی شادی ترکوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شادی پر اخراجات کو لے کر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی آراء پیش کررہے ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے پر دونوں خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک اخبار "زمان" کی رپورٹ کے مطابق زیر بحث نو بیاہتا جوڑے میں دولہا آدم دورماز ایک کاورباری شخصیت ہیں اور ان کی دلہن کا نام سوزدار یگیزار ہے۔ ونوں کا تعلق وان کے امیر ارتوشی قبیلے سے ہے۔

زیورات اور تحائف کی تقسیم کی تقریب میں جیسا کہ ترک قبیلوں کی شادیوں میں رواج ہے دولہا کو 6 ملین ترک لیرہ کی رقم دی گئی اور دلہن کو 4 کلو گرام کا مختلف قسم کا سونا پیش کیا گیا۔

دیہی شادی جو کہ شہر کے مرکز میں ہوئی میں ایران، عراق، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی اور ترکیہ کے کئی شہروں سے تقریباً 5000 افراد نے شرکت کی۔

مہمانوں کے طعام کے لیے ایک سو بکریاں ذبح کی گئیں۔ مہمانوں کو چاول، زاتزکی اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔ مقامی فنکاروں کی جانب سے ترکیہ اور کرد گانوں کے ساتھ رقص کے بعد جیولری پارٹی کا آغاز ہوا۔

دولہے کے والد بزنس مین نوزت دورماز نے کہا کہ "شادی اور تعزیت اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے بہت اہم ہیں۔ شاید ہم ایسے لوگوں سے مل سکیں جنہیں ہم نے 20 سال سے کسی شادی یا تعزیتی تقریب میں نہیں دیکھا۔ شادیاں ہمارے خوشی کے دن ہیں۔ شادیوں کے بہترین دن ہوتے ہیں جب ہم ایک دوسرے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لحاظ سے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اندرون اور بیرون ملک سے ہماری شادی میں آئے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں