جدہ قونصل خانہ فائرنگ واقعے پر حمایت کے لیے بلینکن کا سعودی ہم منصب کا شکریہ

حادثے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہو گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب فائرنگ کے واقعے کے دوران مملکت کی حمایت پر اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کا شکریہ ادا کیا، اس واقعے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک اور مسلح حملہ آور زخمی ہوا تھا۔

سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے جمعرات کو کہا کہ ان کا سفارت خانہ اس واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے مملکت کے حکام سے رابطہ میں ہے۔

مکہ مکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق، بدھ کی شام (6:45) پر جدہ گورنری میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص نے کا ر سے اتر کر حملہ کرنے کی کوشش کی ، جسے اہل سیکیورٹی حکام نے بروقت کاروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں حملہ آور اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے سیکیورٹی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں