پوتین اور مودی کا فون کال پر یوکرین اور مسلح بغاوت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کریملن اور نئی دہلی نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعہ کو بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے یوکرین سے متعلق صورتحال پر گفتگو کی اور کرائے کی فوج ’’ واگنر‘‘ کی بغاوت سے نمٹنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ماسکو نے کہا کہ مودی نے اس حوالے سے کریملن کی حمایت کی جسے کریملن نے گزشتہ ہفتے واگنر گروپ کی بغاوت سے نمٹنے میں روسی قیادت کے فیصلہ کن اقدامات کا نام دیا۔

ہندوستانی حکومت نے کہا کہ پوتین نے اپنی گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی کو روس میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پوتین منگل کو مودی کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں بھی شامل ہوں گے۔

پوتین اور مودی کے درمیان یہ ٹیلی فونک گفتگو اس وقت کی گئی ہے جب امریکہ اور بھارت نے گزشتہ ہفتے ہی مودی کے واشنگٹن کے سرکاری دورے کے دوران خود کو دنیا کے قریبی شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

یاد رہے ہندوستان نے یوکرین پر حملے کے حوالے سے اپنے پرانے اتحادی روس کی مذمت نہیں کی ہے اور دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں