سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن شہزادہ طلال بن منصور کا سانحہ ارتحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن شہزادہ طلال بن منصور انتقال کر گئے، سعودی عرب کے شاہی دیوان نے انتقال کی تصدیق کر دی۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے، ان کی نماز جنازہ مکہ کی مسجد حرام میں اتوار کے روز عصر کے بعد ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہزادہ طلال بن منصور یکم جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔ شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا۔

سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے۔ شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی جبکہ امریکہ کے بزنس مینجمنٹ کالج سے ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔

شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر مملکت بھر سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہزادہ طلال بن منصور کو ان کے انسان دوست کاموں اور ملک میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے حوالے جانا جاتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں