متحدہ عرب امارات کا فرانس میں کشیدگی میں کمی لانے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے حالیہ واقعات میں فرانس کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فرانس میں امن وامان بحال کرنے، کشیدگی کو کم کرنے اور قانون کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک بیان میں’یو اے ای‘ کی وزارت خارجہ نے فرانس میں پھوٹنے والے پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فرانس کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ فرانس ایک ایسا ملک ہے جو اپنے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے۔

امارات نے فرانس میں جاری احتجاج کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام ، ریاستی، عوامی املاک اور اداروں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ فرانس میں ایک افریقی نژاد نوجوان کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف اور حمایت میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ پولیس نے اب تک سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں