چین میں شوہر کی جانب سے بیوی کو گاڑی تلےکچل کرہلاک کرنے کا لرزہ خیز واقعہ

دن دیہاڑے قتل کی اس وحشیانہ واردات میں ایک شخص کو باربار گاڑی خاتون پر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ قاتل شوہر گاڑی سے اترکر اس کے مرنے کی تصدیق کرتا اور زندہ ہونے پردوبارہ گاڑی چڑھا دیتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چین میں گھریلو ناچاقی پرایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی کو دن دیہاڑی گاڑی تلے روند کر ہلاک کرنے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں دکھائے گئے ہولناک منظر کی وجہ سے اسے العربیہ نےنشر کرنے سے گریز کیا ہے تاہم اس کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل ’CNN‘ کے مطابق ویڈیو میں ایک شخص کو ایک عورت پر بار بار گاڑی چلاتے ہوئے دیکھایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ گاڑی تلے کچلی جانے والی خاتون اسی شخص کی بیوی تھی جو اس پر گاڑی چڑھا رہا تھا۔

رن اوور کے دوران وہ شخص کئی بار اپنی گاڑی سے باہر نکلا تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ آیا وہ عورت اب بھی زندہ ہےیا مر چکی۔ جب اسے اندازہ ہوتا کہ وہ زندہ ہے تو دوبارہ گاڑی اس پر چڑھاتا۔

خاندانی تنازعات

منگل کی شام دیر گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں، ڈونگینگ شہر کی پولیس نے کہا کہ ایک 37 سالہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے اپنی 38 سالہ بیوی کو خاندانی تنازعات پر مارا پیٹا اور اسے کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کردیا گیا ہے اور پولیس تفتیش کررہی ہے۔

بدھ کی صبح تک اس ویڈیو پر 300 ملین ویوز آچکے تھے اور یہ چین میں حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اہم ویڈیو ہے جوچینی ’ویبو‘ پلیٹ فارم پرٹاپ ٹرینڈنگ میں دیکھا جا رہا ہے۔

بہت سے لوگ اس حملے میں دکھائے جانے والے ظلم کی سطح سے دنگ رہ گئے، جس کے بعد گھریلو تشدد اور خواتین کے قتل کے دو دیگر ہائی پروفائل کیسز سامنے آئے جنہوں نے عوام کی توجہ مبذول کروائی۔

گذشتہ ماہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بہنوئی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے اہل خانہ نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ بیوی کو کئی سال سے گھریلو تشدد کا سامنا تھا اور وہ طلاق لینے کا ارادہ کر رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں