مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم انتظامیہ کی نقل و حمل کی سروسز سے 7 لاکھ افراد مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی میں موبیلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور اس کے 60 سے زائد ملازمین ہیں۔ یہ ملازمین زائرین کی سہولت کے لیے اپنے تمام شعبوں میں سہولیات فراہم کر رہے اور زائرین کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔ اس حج سیزن کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نقل و حمل کی سروسز سے 7 لاکھ افراد نے فائدہ اٹھا لیا ہے۔

Advertisement

ڈیپارٹمنٹ نے بوڑھوں اور معذور افراد کی نقل و حمل کے لیے گالف کاروں کا بندوبست کیا ہے۔ مسجد کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت کے راستوں اور وقفوں کے لیے ایک عام پلان تیار کیا گیا ہے۔ مسجد نبوی اور اس کے صحن میں وہیل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں