امریکہ میں کار بھرے ریسٹورنٹ میں گھس گئی، 13 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں خوفناک صورتحال اس وقت پیش آگئی جب ایک ’’ ایس یو وی‘‘ گاڑی ایک پرہجوم ریسٹورنٹ میں جا گھسی اور وہاں موجود 13 افراد کو زخمی کردیا۔

اتوار کو نیو ہیمپشائر کے علاقے لاکونیا میں ’’لونی بن بار اینڈ گرل‘‘ ریستورنٹ میں ہونے والے کار حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ریستورنٹ کے سامنے تین کاروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک کار ریسٹورنٹ کی طرف مڑ گئی۔ پولیس چیف میٹ کین فیلڈ نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری یا الکحل کا استعمال نہیں تھا

۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں