مصر میں مغرور افسر نے جان بوجھ کر خاتون فارماسسٹ کو گاڑی تلے روند ڈالا

ملزم گرفتار، قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوٹر کے حوالے، متاثرہ خاندان کا ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصر میں ملٹری پولیس نے ایک فوجی افسر کو ایک خاتون فارماسسٹ کو گاڑی تلے دانستہ طور پر کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے؛ جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مصری فوج کے ترجمان نے منگل کے روز قاہرہ کے مشرق میں واقع مدینتی میں ایک فارماسسٹ پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کے سلسلے میں ایک افسر کو قتل عمد کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افسر فوجی عدالت کا ملازم ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ نیو قاہرہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے کے بارے میں رائے عامہ کے سامنے حقائق واضح کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے قانون پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹری پراسیکیوشن تحقیقات کر رہا ہے۔ مقدمہ نمبر 170/2023 قاہرہ کے مشرق میں "ملٹری کرائم سیل" میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی افسر پر خاتون کو" قتل عمد" کے جرائم کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اس کیس کو ملٹری کرمنل کورٹ میں بھیجا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ایک جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قتل کی لرزہ خیز واقعات کو ریکارڈ کر لیا گیا۔ کیمروں میں ریکارڈ ہونے والے منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی افسر اپنی گاڑی جان بوجھ کر بار بار خاتون پر چڑھا رہا ہے جس کے نتیجےمیں اس کی موت ہو جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجی افسر نے خاتون پر گاڑٰ اس وقت چڑھائی جب اس کا شوہر جو ایک ڈاکٹر ہے اور اس کے تین بچے بھی اس کے ہمراہ تھے۔

مجرمانہ واردات کے نتیجے میں خاتون کی کھوپڑی پھٹ گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پراس کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے میں اس کے تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت "بسمہ" کے نام سے کی گئی ہے جو کہ "حمدان ذکی" نامی ڈاکٹر کی بیوی ہے۔ حمدان زکی ایک عرب ملک میں دوا ساز کمپنی میں کام کرتا ہے اور وہ مصر میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حادثے کی وجہ یہ تھی کہ اس کا بچہ گھر کے سامنے ایک ’سکوٹر‘ سے کھیل رہا تھا اور وہ ملزم کی کار سے ٹکرا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں