برازیل: فٹ بال کھلاڑی وینیسیس کا سر قلم کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برازیل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا۔ نوجوان فٹ بال کے کھلاڑی وینیسیس سکولنی کا سر قلم کرکے قتل کر دیا گیا۔ فٹ بال پلیئر ملک کے جنوب میں ریاست میٹو گروسو ڈو سول کی میونسپلٹی سیٹے کیوڈاس میں دریائے ایگواتمے میں مردہ پائے گئے۔ واقعہ نے فٹ بال کمیونٹی میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ہسپانوی اخبار ’’ مارکا‘‘ کے مطابق 19 سالہ سٹرائیکر نے’’ سنڈوس آنسٹاسیو‘‘ کے نام سے ایک درمیانی درجہ کی ٹیم میں 25 جون کو اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ میچ کے بعد وہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی میں گیا اور پھر لا پتہ ہوگیا۔ 10 دن کے بعد اس کی لاش کی کچھ الگ باقیات دریا میں تیرتی ہوئی مل گئیں۔

اخبار کے مطابق کھلاڑی کے جسم کے وہ حصے جو اس کے ٹیٹوز کی بدولت نمودار ہوئے تھے ان کی شناخت ہو گئی تھی اور باقی اعضاء ابھی تک غائب ہیں۔

پولیس کی چیف انسپکٹر لوسیلیا کانسٹینٹینو نے کہا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برازیلین میڈیا نے بتایا کہ جرم کی وجہ جذباتی تھی۔

کھلاڑی کی ماں ایلیانا سکولنی نے کہا کہ میرا بیٹا دریائے ایگواتم میں مردہ پایا گیا۔ قاتلوں نے اسے کاٹ کر رکھ دیا۔ انتہائی ظلم کیا گیا، میرا بیٹا ایک اچھا لڑکا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں