سعودی عرب: شعلوں میں لپٹی کار کو بچانے والا بنگالی مزدور ہیرو بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک حادثے کا شکار ہونے والی کارکو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کی کوشش کرنے والے بنگالی شہری کی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے غیرمعمولی تحسین کی جا رہی ہے اور اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جگہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک بنگالی ورکر وہاں آیا جہاں اس نے آگ کے شعلوں میں گھری کار کو بچانے میں مدد کی۔

سوشل میڈٰیا پر پوسٹ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس پر کار کا ڈرائیور باہر آیا اس کے ساتھ دوسرے افراد بھی کار سے اترآئے۔

اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک کار کوآگ لگی ہوئی ہے۔ اس نے آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھا۔ اس نے کار میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

بنگالی کارکن نے میڈیا پر ہونے والی بحث پراپنے فوری ردعمل میں کہا کہ ’’میں نے کیمرے میں گاڑی سے آگ نکلتی ہوئی دیکھی، اس لیے میں دکان کے اندر سے آگ بجھانے والا آلہ لے آیا اور میں تیزی سے گاڑی کی طرف گیا۔ آگ بجھانے میں اس کی مدد کی۔ یہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی۔ اس وقت اس کے ساتھ اس کے اہل خانہ تھے۔ میں نے ان کی اس مشکل میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کی اور ان کی گاڑی کو آگ سے بچایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں