سعودی عرب میں ٹورزم: ہوٹلوں کے15 ہزار کمرے اور جہازوں کی 18 لاکھ نشستیں مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں سیاحت کے فروغ کے لیے رواں گرمائی سیزن میں سیاحوں کے لیے وسیع پیمانے پر سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں رواں موسم گرما میں سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کے 15 ہزار کمرے مختص کیے گئے ہیں جب کہ سیاحتی مقامات میں آمدورفت کے لیے اضافی پروازوں کا بھی اہتمام کیا ہے۔ رواں سال کے گرمائی سیاحتی سیزن کے دوران ہوائی جہازوں میں 18 لاکھ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی ٹورزم اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کے سیاحتی سیزن کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت نے اس بار موسم گرما کے سیاحتی سیزن کے لیے ’دور نہ جائیں بلکہ سعودی عرب کی سیر کریں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس عنوان کے تحت مملکت کے دور دراز سیاحتی مقامات کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس دوران ہوٹلوں میں پندرہ ہزار کمروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 100 سے زیادہ نمائشوں اور مصنوعات کا تعارف کرایا جائے گا۔

موسم گرما کی تشہیری مہم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب میں سیاحوں کی زبردست نقل و حرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سال بحیرہ احمر کے منصوبے میں سیاحتی مقامات کے پہلے مرحلے کا افتتاح متوقع ہے۔ اس کے علاوہ نیوم میں جزیرہ سندالہ پر کام کی تکمیل میں تیزی آئے گی اور تاریخی علاقے درعیہ میں گزشتہ نومبر میں افتتاح کے بعد سے دس لاکھ سے زائد سیاح آئے۔

اس مہم کا مقصد موسم گرما کے مقامات کے تنوع اور اندرون و بیرون ملک سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے معیاری سرگرمیوں اور تقریبات کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیاحتی پیشکشوں اور مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرنا ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی نے موسم گرما کے پروگرام کے آغاز سے قبل حکومت اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی ٹورازم سسٹم کے تمام شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کی تاکہ اس حوالے سے وژن اور کوششوں کو یکجا کیا جا سکے۔ حکومت سیاحت کے میدان میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں