بائیڈن کو اب کیا مسئلہ ہوگیا؟ پوڈیم کو لاتیں مارنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر بائیڈن کے لڑکھڑانے اور بھول چوک کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کو نیا مسئلہ درپیش ہوگیا۔ ان کی نئی باعث مذاق بننے والی حرکت اس وقت سامنے آئی جب وہ ساؤتھ کیرولینا میں ایک تقریر کر رہے تھے۔

تقریر کے دوران وہ پوڈیم کو لاتے مارنے لگے۔ پھر انہوں نے اپنی کمر سامعین کے طرف کردی اور ایک مختلف زاویے سے وہی کام کرنے لگے جو انہیں دوران تقریر کرنا پڑا تھا۔ ان کا یہ ویڈیو کلپ ٹویٹر پر نشر کیا گیا اور اسے بار بار ری ٹویٹ کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ بائیڈن نے دوبارہ سامعین کی جانب رخ کیا اور کہا "اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ میں کیا لات مار رہا ہوں، تو میں پوڈیم کو لات مار رہا ہوں۔"

اپنے عجیب اورمضحکہ خیز رویہ کی وضاحت کی کوشش کے بعد بائیڈن نے مذاق میں کہا اگر میں پوڈیم پر قدم رکھوں گا تو 6.4 انچ لمبا ہو جاؤں گا۔

امریکی صدر بائیڈن ماضی میں بہت سے شرمساری والے مضحکہ خیز حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان مثالوں میں نام بھول جانا، پروٹوکول کی غلطیاں کرنا یا دنیا بھر کے رہنماؤں سے بات کرتے وقت زبان پھسل جانا شامل ہیں۔

واضح رہے بائیڈن نے 20 نومبر 2022 کو اپنی 80 ویں سالگرہ منائی تھی۔ انہوں نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کر رکھا ہے۔ الیکشن جیتنے کی صورت میں اپنی دوسری صدارتی مدت کے آغاز پر ان کی عمر 82 سال اور صدارتی مدت کے اختتام پر 86 سال ہوگی۔ ان کی اپنی پارٹی میں ان کی عمر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں