سعودی فالکنز ایروبیٹک ٹیم عالمی ایئر شو کے لیے برطانیہ پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فالکنز ایروبیٹک ٹیم "رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو 2023" نمائش میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئی۔

یہ عالمی سطح کے بڑے فوجی ائیر شوز میں سے ہے جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں جدید فوجی طیارے شامل ہوتے ہیں اور دلفریب فضائی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

سعودی فالکنز ایروبیٹک ٹیم
سعودی فالکنز ایروبیٹک ٹیم

رائل سعودی ایئر فورس 14 سے 16 جولائی تک اپنے ائیر بس 33 ایم آر ٹی ٹی، بی اے ای سسٹم ہاک ، اور لاک ہیڈ سی ون تھرٹی ایچ ہرکیولس کے ساتھ سنسنی خیز فضائی ڈسپلے کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ شو گلوسٹر شائر، برطانیہ کے رائل ایئرفورس فیئرفورڈ اسٹیشن پر منعقد کیا جائے گا، جیسا کہ 1985 سے روایت ہے۔

یہ شو ہر سال ہوا بازی کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرنے والے ایک منفرد تھیم پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس سال کے ایئر شو کا تھیم سکائی ٹینکر 23 ہے، جس کا مقصد جدید فوجی پروازوں میں فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے اہم کردار پر زور دینا ہے۔

14 جولائی کو ہونے والا ایئر شو چار گھنٹے کا ہو گا جبکہ ویک اینڈ پر سات گھنٹے سے زیادہ ایکشن سے بھرپور فلائنگ ڈسپلے پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں