فن لینڈ میں سعودی سفیر نے ایسٹونیا میں غیر مقیم سفیر کی حیثیت سے اسناد پیش کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فن لینڈ میں سعودی خاتون سفیر نسرین حمد الشیبل نے یورپی ملک کے صدر الار کریس کو ایسٹونیا میں بطور غیر مقیم سفیر اپنی اسناد پیش کر دیں۔ نسرین حمد الشیبل نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کو مبارکباد دی۔

دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کریس نے کہا کہ وہ الشبیل کے ساتھ خیالات کے تبادلہ کے لیے شکر گزار ہیں۔ صدر نے کہا ایسٹونیا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید دریافت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

سعودی سفیر الشبیل نے بدلے میں کہا کہ میں باہمی خوشحالی اور کامیابی کے حصول کے مقصد سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں