جازان یونیورسٹی عالمی جامعات کی 'ٹائمز فہرست' میں جگہ بنانے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جازان یونیورسٹی "ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی" کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ فہرست 50 سال سے کم عرصے سے قائم عالمی یونیورسٹی کی رینکنگ تیار کرتی ہے جس میں جازان یونیورسٹی 101 سے 150 رینک کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے

فہرست کے مطابق جازان یونیورسٹی سعودی عرب کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں سے چوتھے نمبر پر رہی ہے۔

اس کے علاوہ دی ٹائمز کے مطابق جازان یونیورسٹی 923 ایشیائی یونیورسٹیوں میں اولین 10 فی صد میں شامل ہے جبکہ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں اس کا ساتواں نمبر ہے

اس فہرست کے جاری ہونے کے موقع پر یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مرعی بن حسین القحطانی نے مملکت کی قیادت کی جانب سے یونیورسٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں