مصری عدالت کے اندر منشیات کیس کا وکیل خود نشے میں دھت نکلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک مصری عدالت کے اندر مشیات کیس کا وکیل خود نشے میں دھت نکل آیا اور اسے خود منشیات سے متعلق کیس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔اسکندریہ کی فوجداری عدالت نے ایک وکیل کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھنے اور متعلقہ تفتیشی حکام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وکیل نے عدالت کے سامنے زیر التوا مقدمات میں سے ایک کیس کی درخواست کی تھی جب وہ پہلی بار کمرہ عدالت میں آیا تو نشے میں تھا اور اس نے شراب پی رکھی تھی۔

اسکندریہ کی کورٹ کے ایک جج نے جائے وقوعہ پر نگرانی کرنے والے کیمروں کے بارے میں بھی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ یہ عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکندریہ کی فوجداری عدالت منشیات کی سمگلنگ کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہی تھی۔ اس کیس میں ملزم کا وکیل بھی موجود تھا۔

اپنی استدعا کے دوران"نشے میں دھت" وکیل پر الزام لگایا گیا کہ وہ عدالت کے سامنے التجا کرنے والے قانون کا احترام نہیں کر رہا۔ عدالت نے وکیل کو پکڑ کر کٹہرے میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ وہ نشہ کی حالت میں عدالت کے سامنے پیش ہوا تھا۔ وکیل کو تفتیشی حکام کے سامنے پیش کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں