چینی نائب وزیراعظم کاامریکا سے تعلقات میں رخنہ کا سبب’غیرمتوقع واقعات‘ پراظہارِافسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں رخنے کا سبب بننے والے ’’غیرمتوقع واقعات‘‘ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے بیجنگ میں امریکا کی وزیرخزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے بعض غیرمتوقع واقعات کی وجہ سے دونوں سربراہان ریاست کے درمیان گذشتہ سال ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد میں مسائل پیدا ہوئے ہیں‘‘۔

ان کا اشارہ چین کے مبیّنہ جاسوس غبارے کی طرف تھا۔اس کورواں سال کے اوائل میں امریکا نے اپنی فضائی حدود میں مارگرایا تھا لیکن اس واقعہ پر دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں