یوکرین نیٹو میں شمولیت کا حقدار ہے: ایردوان

امید ہے یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدہ میں توسیع ہوجائے گی: ترک صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کا حق دار ہے۔

کیف بحر اوقیانوس میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ نے جمعہ کو خبردار کیا کہ یوکرین ویلنیئس میں منگل اور بدھ کو ہونے والے اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد "نیٹو میں شامل نہیں ہو گا۔

ایردوان نے اعلان کیا کہ ان کے روسی ہم منصب پوتین اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے روس اور یوکرین کے امن مذاکرات میں واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایردوان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات چیت کی اور اس موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے اقوام متحدہ اور ترکی کی سرپرستی میں جولائی 2022 میں طے پانے والے یوکرینی غلہ کی برآمد کے معاہدے میں توسیع ہو جائے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔ یاد رہے روس نے اعلان کیا تھا کہ 17 جولائی کو اس کی میعاد ختم ہونے پر اسے توسیع دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں