ایک لاکھ 95 ہزار حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مناسک حج ادا کرنے کے بعد حجاج کرام نے مدینہ منورہ کا رخ کرلیا ہے۔ وہ حجاج کرام جو مناسک حج ادا کرنے سے قبل مدینہ منورہ نہیں گئے تھے وہ اب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جا رہے ہیں۔ حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد فضائی اور زمینی راستے سے 31 ہزار 684 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
ایک بڑی تعداد کی مقدس شہر آمد حرمین ٹرین کے ذریعہ ہوئی۔
مدینہ منورہ میں عازمین کے استقبال اور روانگی سے متعلق اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جمعہ 7 جون تک کل ایک لاکھ 95 ہزار 282 حجاج کرام کی مدینہ منورہ آمد ہوچکی ہے۔ ان میں سے 29 ہزار 251 حجاج کرام 742 پروازوں کے ذریعہ پہنچے ہیں۔
لینڈ پیلگریمز سنٹر پر 6 اسفار کے ذریعہ 268 افراد پہنچے تھے۔ دو مقدس مساجد کے ٹرین سٹیشن پر 64 مرتبہ میں 2 ہزار 165 افراد پہنچے ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اپنے ملکوں کو روانہ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 75 ہزار 787 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں