پٹڑی کہاں غائب ہوگئی؟ یوگنڈا میں ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثہ سےبچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوگنڈا میں ایک بہادر ٹرین کنڈکٹر صحیح وقت پر درست فیصلہ کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ملک کو ایک بھاری قسم کی تباہی سے بچا لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک ٹرین ڈرائیور نے اس وقت بروقت بریکیں کھینچ کر ٹرین کے انجن کو روک لیا جب اسے معلوم ہوا کہ ٹرین کی پٹڑی مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جو غالبا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں راہگیروں کی حیرت کے درمیان ٹرین کو سڑک کے بیچوں بیچ رکتے دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر تبصروں میں بتایا گیا کہ چوروں نے لوہا فروخت کرنے کے لیے ریلوے کی پٹڑی اکھاڑ لی ہے۔ بعض تبصرہ کرنے والوں نے کہا کہ پٹڑی مٹی میں دفن ہوگئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔

واضح رہے ویڈیو ٹویٹر پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ آراء دینے والوں نے ٹرین ڈرائیور کی بروقت کارروائی کو داد دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں