روس اور خلیج تعاون کونسل کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا نیا دور آج سے شروع

ماسکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں بین الاقوامی مسائل اور علاقائی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ماسکو میں روس اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز آج پیر کو کیا جارہا ہے۔

اس بات چیت کا مقصد عرب خلیجی ریاستوں اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ مذاکرات کے اس چھٹے دور میں کئی بین الاقوامی مسائل اور علاقائی تعاون کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو اس طرح مضبوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مشترکہ مفادات حاصل ہوں۔

ریاض میں روس اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان ہونے والے پانچویں اجلاس سے
ریاض میں روس اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان ہونے والے پانچویں اجلاس سے

انہوں نے وضاحت کی کہ اس ملاقات کے دوران ایجنڈا میں شامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ایک طرف مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے تو دوسری طرف متعدد علاقائی اور بین الاقوامی فائلوں پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔

البدیوی نے خلیجی روس کے تعلقات کو "ممتاز" قرار دیا اور کہا کہ چونکہ دونوں فریقوں نے نومبر 2011 میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس گفت و شنید کا تسلسل اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریقوں کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ قریبی تعلقات کا مقصد تمام سطحوں اور شعبوں میں دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک ہمیشہ تمام ممالک اور علاقائی گروہوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں مشترکہ وزارتی اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں جون 2022 میں ہوا تھا۔ اس اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک ہوئے تھے۔

GCC ممالک اور روس کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم سال 2021 کے اعلان کردہ اعدادوشمار میں 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

روس کو برآمدات میں الیکٹرک مشینیں اور پلاسٹک سب سے اہم اجناس ہیں۔ روس سے درآمد کی جانے والی اشیا میں اناج، تانبا اور اس کی مصنوعات اہم شمار کی جاتی ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں اور روس کے درمیان پانچویں وزارتی میٹنگ، جون 2022 - رائٹرز
خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں اور روس کے درمیان پانچویں وزارتی میٹنگ، جون 2022 - رائٹرز

جی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل دنیا بھر کے ممالک اور علاقائی گروپوں کے ساتھ 15 سٹریٹجک ڈائیلاگ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں